ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل رات افغانستان کے مشرق میں ایک افغان فوجی نے نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگیا – بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں نیٹو فوجیوں سے تعاون کرنیوالا ایک افغان شہری بھی ہلاک ہوا ہے – رپورٹ کے مطابق نیٹو فوجیوں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں افغان فوجیوں کا بھی نقصان ہوا ہے تاہم اسکی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں –ادھر افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو فوجیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے حکام کو ان حملوں پر سخت تشویش ہے -رواں سال میں 52 نیٹو فوجی افغان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں -
.....
/169